خواتین کا تنازعہ تصادم میں بدل گیا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور(آئی این پی) تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں میں خواتین کے تنازعہ پر تصادم،فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، صلح کرانے کیلئے جرگہ بلایا گیا تھا،تلخ کلامی پر فائرنگ کا تبادلہ ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں۔پولیس کے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں کے مابین ہونیوالے تصادم میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی شناخت مبارک شاہ اور عبد السعید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فریقین کے مابین خواتین کا تنازعہ تھا، جس کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں