ملک کی 100بڑی کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر یں، وزیراعظم عمران خان بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کی 100بڑی کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر یں، وزیراعظم عمران خان بول پڑے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے سیرین ایئرمیں تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100بڑی کمپنیاں اپنی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیرین ایئرمیں 15 سے 44 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کافیصلہ خوش آئند ہے۔ 100بڑی کمپنیاں اپنی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں ، ملک کی 100بڑی کمپنیوںنے950ارب روپے کامنافع گزشتہ سال کمایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں