جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ، پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا

چمن (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان سے قبل محکمہ پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ اور چمن کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے تھریٹ الرٹ میں تمام متعلقہ افسران کو سیکیورٹی کے غیر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سندھ اور بلوچستان میں پارٹی سرگرمیاں تیز کر نے کیلئے متحرک ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ جماعتی دورے پر سندھ اور بلوچستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم کراچی میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جےیوآئی سندھ کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 3 فروری کو کراچی سے بلوچستان کیلئے روانہ ہوں گے، پھر چمن میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم چمن سے کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ میں صوبائی جماعت سے ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس کے بعد کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔گزشتہ ہفتے طویل عرصے کے بعد آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں رابطہ ہوا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو زرداری سے بات کرنے پر سابق صدر آصف زرداری کے معتمد خاص قیوم سومرو نے آمادہ کیا۔ قیوم سومرو مسلسل مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں تھے، کئی ملاقاتیں بھی کر چکے تھے۔ رابطے کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے بھی کیے۔ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔ آصف زرداری نے کہاکہ اس کامیابی پر جلد آپ سے دعوت کھاو¿ں گا۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہیں تشریف لائیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کا الگ الگ کے بجائے مشترکہ لانگ مارچ کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آصف زرداری کا موقف ہے کہ مشترکہ لانگ مارچ سے حکومت کو رخصت کرنے میں آسانی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ایسی باتوں کےلئے ملاقات ضروری ہے پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے۔ اس دوران مولانا نے معنی خیز جملہ بولا کہ آپ ہم پر کسی نہ کسی انداز میں مہربانیاں کرتے رہتے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ حکومت گرانے کےلیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔

close