دبئی (پی این آئی) پاکستان کے ہنرمندوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے اچھی خبر آئی ہے جہاں کی حکومت نے 3 سالہ مدت کے لئے نئے ویزے کا اعلان کر دیا ہے، ویزے کی اس نئی سہولت کا مقصد میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو دبئی آنے کے لیے کشش پیدا کرنا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی انتظامیہ نے فری لانس کام کے لئے ٹیلنٹ پاس ‘ لائسنس کا اجرا کیا ہے،
نئے فری لانس لائسنس کے ساتھ 3 سالہ دبئی ویزا دیا جائے گا، نیا لائسنس دنیا بھر میں خصوصی مہارت رکھنے والے افراد کے لئے دستیاب ہو گا، جس کا مقصد میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی، آرٹ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی کے شعبوں میں عالمی ہنر مندوں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئرپورٹ فری زون نے دبئی کلچر اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تا کہ نئے اقدام کو آسان بنایا جا سکے ، یہ معاہدہ لائسنسوں، ویزوں اور دیگر خدمات پر کارروائی کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کا فریم ورک تیار کرتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دبئی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی اس نئی پالیسی کے تحت ہزاروں ہنرمند پاکستانی شہریوں کو بھی قسمت آزمائی کا موقع ملے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں