2022میں کیا منظر پیش آئیگاجب دنیا اندھیرے میں ڈوب جائیگی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)رواں سال 2022 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے تاہم پاکستان میں سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق 30اپریل اوریکم مئی کے درمیان پہلاجزوی سورج گرہن ہوگا جبکہ 25 اکتوبرکو نئے سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ سورج گرہن پاکستان کے کسی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کوہوگا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں صرف سال کا آخری چاندگرہن جزوی دکھائی دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں