دما دم مست قلندر، پیپلز پارٹی کا لاہور سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ، تاریخ طے کر لی گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے 5 جنوری سے حکومت کے خلاف عوامی تحریک لاہور سے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء نے انتہاپسندوں سے ریاست کی کسی خفیہ ڈیل کے عمل کو مسترد کردیا۔

پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو ہر صورت میں گھر بھیجنے سے متعلق مؤثر سیاسی جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے 5 جنوری سے حکومت کے خلاف عوامی تحریک لاہور سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر لاہور سے ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں