سردی کی شدید لہر۔۔چند مقامات پر بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی تفصیلی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک /مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش / برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند /اسموگ پڑنے کا امکان۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ ہلکی برفباری کا امکان۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ ہلکی برفباری کا امکان۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم ہری پور،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بارش/ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباداور گردونواح میں دھند/اسموگ میں پڑنے کا امکان۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/موسم سرد رہے گا۔ تاہم بعض میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ پڑنے کا امکان۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد/ جزوی ابر آلود رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

تاہم گلگت بلتستان: بگروٹ05، خیبر پختونخوا :کالام، مالم جبہ 02،پنجاب : مری میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): بگروٹ اور مالم جبہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردو،گوپس منفی09،لہہ منفی07، استور منفی 05، مالم جبہ، بگروٹ منفی 04، کالام،ہنزہ، دیر ، بارہ مولہ، پلوامہ منفی 03، راولاکوٹ منفی 02 اننت ناگ، شوپیاں، سری نگراور دروش میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں