کیپٹن(ر)صفدرکےخلاف غداری کا مقدمہ ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پشاورہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف غداری کا مقدمہ خارج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن(ر) صفدرکے خلاف غداری کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، بغاوت ثابت نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق کیپٹن (ر) صفدرپراداروں کے خلاف بیان بازی کا مقدمہ تھانہ شرقی میں درج تھا۔عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ3 سال

سے عدالت آتا رہا ہوں اوراگر کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئے۔ انھوں نے کہا کہ بغاوت کیس میں عدالت سے سرخرو ہوا ہوں اور امید ہے کہ باقی کیسز سے بھی بری ہوجاؤں گا اور انصاف ملے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے بلاخوف انصاف کیا ہے کہ تو وہ خیبرپختونخوا کی عدالت نے کیا ہے۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت بھی نظریے کی جیت ہے،پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی تو ایک نظریہ کو شکست ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں