کھربوں ڈالر کا خرچ، سینکڑوں امریکی و اتحادی فوجیوں کی ہلاکت، افغانستان میں شکست کیوں ہوئی؟ امریکہ نے تحقیقاتی کمیشن مقرر کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) کھربوں ڈالر خرچ کر کے 20 سال تک امریکی فوجیوں کی سینکڑوں لاشیں اٹھانے کے بعد بھی افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کو شکست کیوں ہوئی؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے امریکی کانگریس نے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کو شکست کی تحقیقات کے لیے امریکی کانگریس کے اراکین پر مشتمل کمیشن بنایا گیا ہے۔

افغانستان میں امریکی شکست کی وجوہات جاننے کے لیے بنایا جانے والا کمیشن 16 ارکان پر مشتمل ہوگا، کمیشن 768 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کا حصہ ہے، جسے ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی منظور کیا۔ امریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ارکان کو ایک سال کے اندر طالبان کی فتح کی ابتدائی اور 3 سال میں مکمل وجوہات کا پتہ چلانا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں