وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مشکل وقت میں بھی ڈٹے رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز متواتر استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے برطرف کیئے گئے گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔یہ بات سپریم کورٹ آف پاکستان میں بر طرف ملازمین کی بحالی سے

متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ہدایات لے کر عدالتِ عالیہ کو بتائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے برطرف سرکاری ملازمین سے متعلق 3 ہدایات دی ہیں۔انہوں نےکہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ گریڈ 1 سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے، جبکہ 8 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا ایف پی ایس سی ٹیسٹ لیاجائے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ

آف پاکستان کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن 3 ماہ میں ملازمین کےٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کر دیا جائے گا، ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے۔یاد رہے کہ عدالت نے ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا جس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 5 ہزار 947 ہے۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کیس کا فیصلہ کل سُنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں