کراچی میں اومی کرون پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا، متاثرہ خاتون کے گھرانے کےشوہر سمیت 2 افراد پازیٹو نکل آئے

کراچی (پی این آئی) متعدی امراض کے ماہرین نے کورونا وائرس کےاومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، جبکہ ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ آج ہی کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جو نجی اسپتال سے صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہیں۔

خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔صوبائی محکمۂ صحت کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں