اومی کرون پاکستان پہنچ گیا، کس شہر کے کس ہسپتال میں کون پہلا اومی کرون پازیٹوہے؟

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کی قسم اوپی کرون پاکستان پہنچ گیا، اس کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں بتایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کراچی بھی کراچی میں ہی سامنے آیا تھا۔کراچی کے اس نجی ہسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون بیرونِ ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔

صوبائی محکمۂ صحت کے حکام نے بتایا کہ نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کر رہے ہیں۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔۔صوبائی پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس حوالے سےقاسم سومرو نے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں