خانیوال (آئی این پی) روڈ پر کھڑے 2 ٹرکوں سے چور تقریبا 33ہزار روپے کا ڈیزل نکال کر لے گئے،تفصیل کے مطابق میاں چنوں جی ٹی روڈ نزد 25 والے پھاٹک کے قریب دی ٹوبہ گڈز سے 2 ٹرکوں کے ٹینکوں سے چور 230 لیڑ ڈیزل چوری کر کے لے گئے،ڈیزل کی مالیت تقریبا 33000 بتائی جا رہی ہے،اطلا ع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،
چوری کی بڑھتی ہو وارداتوں پر عوام نے ڈی پی او خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔