تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 16 ملزمان گرفتار، مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔۔۔۔

close