سندھ بھر میں 5 ہزار اسکولز بند کرنے کا معاملہ،سکھر میں 112 غیر فعال اور 9 مستقل طور پر بند،رپورٹ

سکھر(آئی این پی)سندھ بھر میں پانچ ہزار اسکولز بند کرنے کا معاملہ،سکھر ضلع میں 112 غیر فعال اور 9 مستقل طور پر بند ہیں،رپورٹ جاری۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں محکمہ تعلیم کی جانب سیپانچ ہزاراسکولزبند کرنے کے فیصلے کے بعد سندھ بھر میں غیر فعال اور بند اسکولز کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں اور سکھر ضلع میں 112 پرائمری اسکولز کے غیر فعال اور 9 اسکول بند ہونیکاانکشاف ہواہے محکمہ تعلیم کی تیارکردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں 992 پرائمری اسکول قائم ہیں

جس میں سے 871 پرائمری اسکول فعال ہیں جس میں سیتحصیل نیو سکھر میں،6،تحصیل روہڑی میں 34تحصیل صالح پٹ میں 10 اور تحصیل پنوعاقل میں 72 اسکولز غیرفعال ہیں تحصیل پنوعاقل اور صالح پٹ جو کہ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کا حلقہ یے اس میں گرلز وبوائز کے 82،تحصیل روہڑی جو کہ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا حلقہ ہے میں گرلزو بوائزکے پچاس،تحصیل صالح پٹ جو کہ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کا حلقہ ہے میں دس گرلز و بوائز پرائمری اسکول بند ہیں اسی طرح تحصیل نیو سکھر جو کہ ایم این اے نعمان اسلام شیخ کا حلقہ ہے ہانچ گرلز و بوائز پرائمری اسکول غیر فعال ہیں۔۔۔۔

close