آئی جی سندھ نےملزمان کیساتھ روابط رکھنے والے اہلکاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(پی این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ملزمان کے ساتھ روابط رکھنے والے اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت میں سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ کے داخلی وخارجی راستوں پر لگے مانیٹرنگ کیمروں کی حفاظت ریپڈ ری ایکشن فورس کی ہوگی۔اس دوران پراجیکٹ مینیجر نے بتایا کہ 10مئی تک اسمارٹ سرویلنس سسٹم مکمل طورپرفعال اورپولیس کے سپرد کردیا جائے گا۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے 78 اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے، انہیں شوکاز جاری کردیے گئے ہیں کیونکہ اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے ساتھ روابط سمیت دیگر شکایات تھیں۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی، ان اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی۔

close