کورونا ویکسین کے بعد کورونا وائرس کے علاج کیلئے گولی تیار کر لی گئی

اسلام آبادد(پی این آئی)کورونا ویکسین کے بعد کورونا وائرس کے علاج کیلئے گولی تیار کر لی گئی۔۔۔ عالمی وبا کورونا کےخلاف موت کے خطرے کو 90 فیصد کم کرنے والی گولی پیکسلووڈ کے استعمال کے لیے اقدامات میں تیزی آگئی ہے۔دوا ساز امریکی کمپنی فائرز نے اپنی گولی پیکسلووڈ ( Paxlovid) کورونا مریضوں کو دینےکے لیے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو منظوری کی درخواست دےدی ہے۔

کلینکل ٹرائل کےمطابق پیکسلووڈ اسپتال میں داخلے یا موت کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظوری ملنےکی صورت میں اینٹی وائرل گولی چندہفتوں میں میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں