آر یا پار،عمران خان حکومت کے لیے اہم ترین دن،پارلیمنٹ کے اجلاس میں قانون سازی میں کامیابی یا ناکامی، حکومت کے مستقبل کا تعین کرے گی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج اہم ترین دن ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں حکومت کےآر یا پارہونے کا فیصلہ ہو گا،آج عمران خان حکومت کے لیے اہم ترین دن ہے، اس میں ہونے والی فیصلے،پارلیمنٹ کے اجلاس میں قانون سازی میں کامیابی یا ناکامی،حکومت کے مستقبل کا تعین کرے گی۔

عمران خان حکومت نے اہم معاملات پر قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی قانون سازی کو روکنے کی تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا 60 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق اور انتخابی اصلاحات سمیت کئی اہم بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے حق میں ووٹ دیں گے، قانون عوامی مفاد کے لیے ہے کسی کو فائدہ دینے کے لیے نہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا دروازہ آج بھی کھلا رکھیں گے، اپوزیشن کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کے علاوہ تحریک انصاف کے اراکین بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں