مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں 3 کا تعلق میرپور اور 2 کابھمبر سے ہے، 4مریض صحتیاب ہوئے او 213 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک 317912 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں، 34506 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے 33720 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے
جبکہ 45 مریض زیر علاج ہیں 741 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 126 کا تعلق مظفرآباد، 28 کا جہلم ویلی، 22 کا نیلم، 141 کاپونچھ، 100 کا باغ، 13 کا حویلی، 16 کاتعلق سدھنوتی، 164 کاتعلق میرپور، 56 کابھمبراور 75 کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے 45 مریضوں میں سے 39 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 6مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں