پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے، شعیب اختر نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے۔ٹی وی پروگرام میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے جاری میچوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم آج افغانستان سے ہاری تو بہت سوالات کھڑے ہوں گے۔پاکستان کے مایہ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک بہت بری کرکٹ کھیلی ہے اس لیے بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی مستحق نہیں۔واضح رہے کہ گروپ 1 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، پاکستان اگر آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ ایک میں دوسرے نمبر پر موجود کینگرو ٹیم سے ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں