مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میرپورمیں ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 2مریض صحتیاب ہوئے ہیں او231افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک316882افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34493افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33703افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
جبکہ50مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے50مریضوں میں سے43مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ7مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں