لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، 20نومبر کو چارج سنبھالیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی)لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات،نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعنیات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا اور موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک فرائض انجام دیں گے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں