آزاد کشمیر کی صدارت مجھے سونپی جائے تنویر الیاس کی 8 ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کی دھمکی

اسلام آباد(پی این آئی ) حکومت آزادکشمیر کے سنیئر وزیر تنویر الیاس چغتائی نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو تحریری طور پر چند مطالبات پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ دس ستمبر تک یہ مطالبات تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر و

ہ آٹھ ممبران اسمبلی کے گروپ کے ساتھ آئندہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔قومی موقر نامے کے مطابق جس میں حکومت سے مستعفی ہونا بھی شامل ہے ۔تنویر الیاس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ تنویر الیاس کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ انہیں تحریک انصاف آزادکشمیر کی صدارت سونپی جائے

وزیراعظم عمران خان نے24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی،این سی او سی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر اضلاع میں پنجاب کے 15، خیبرپختونخوا کے 8اضلاع شامل ہیں، متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی ان ڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی،این سی او سی کے مطابق متاثرہ 24اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4 سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں،پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال، رحیم یار خان شامل ہیں،این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور،صوابی،مالاکنڈ،سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورڈی آئی خان شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں