کابل (آئی این پی)افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد شنواری نے کہا ہے کہ افغان ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے گی، ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بھی متمنی ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز شیڈول کے مطابق کھیلے گی، اور یہ ایونٹ آئندہ دو ہفتوں میں سری لنکا میں ہوگا۔ افغانستان میں ایک ہفتے قبل حکومت کے خاتمے کے بعد جمعہ کو افغان بورڈ چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی ایک مرتبہ پھر تیاری شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں