’’وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا نام بھی اینٹی سٹیٹ رپورٹ فہرست میں شامل ہے ‘‘خاقان عباسی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اینٹی سٹیٹ رپورٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کی سابق اہلیہ کا نام بھی ریاست دشمن عناصر میں شامل ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی بات کریں تو نیشنل سیکیورٹی ایشو بن جاتا ہے،رپورٹس ، ٹویٹس اور جھوٹ بولنے سے ملک کے حالات درست نہیں ہوتے،حکومتی رپورٹ انتہائی گمراہ کن پروپیگنڈہ ،مفروضہ اور ہیش ٹیگس پر مبنی ہے، اصل رپورٹ یہ کہہ رہی ہے کہ عمران کی حکومت فاشسٹ ہے،امید ہے عدلیہ ان رپورٹس کا سوموٹو ایکشن لے گی،مسلم لیگ ن اور وہ جماعتیں جو آئین کی عملداری کا مطالبہ کرتی ہیں وہ ریاست مخالف نہیں،بنیادی شہری حقوق کی بات کرنا ریاست مخالفت نہیں،افغان مسئلہ پر آج پاکستان گومگو کا شکار ہے، افغانستان کے حالات سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کے علاوہ یہ رپورٹ کچھ نہیں، ہم آئین کی عملداری چاہتے ہیں، بنیادی آئینی حقوق کی عملداری چاہتے ہیں،ہمیں افغانستان کے معاملہ پر ہندوستان کے ساتھ کھڑا کردیا گیا ہے، ملک کے عوام چاہتے ہیں افغانستان میں پاکستان کا موقف معلوم ہو ،ہمارا مطالبہ ہے فوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر افغانستان بارے آگاہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں