اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر کی چھوٹی سی خواہش

ٹوکیو (پی این آئی) پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کرکردگی دکھانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے پاکستانی حکومت سے ایک چھوٹی سی فرمائش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میرے بہتر مستقبل کے لیے مجھے ترقی دی جائے۔ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تین برسوں سے مجھے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں ویٹ لفٹر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔ دعاؤں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہیں تھا، صرف 2 کلو گرام کے فرق سے میڈل نہیں جیت سکا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں