آئی سی سی نے 2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے طریقہ کار کا اعلان کردیا

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی نے 2023ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پاکستان سمیت نو ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی،آئی سی سی کی 2023ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کے مطابق دو میچز کی سیریز 24، 3میچز کی سیریز 36اور چار میچز پر مشتمل سیریز 48پوائنٹس کی ہوگی۔ ٹیم کو کامیابی پر 12پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کے مطابق پاکستان سمیت 9ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم 2021سے2023 کے عرصے کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے اوے سیریز شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں