نئی دہلی (پی این آئی) دلہن نے سسرال کے گھر میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دے کرایک بار تو سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن شادی کے فوری بعد ہی اس وقت میڈیا پر چھا گئی جب گاؤں کی سرپنچ کے طور پر منتخب کیئے جانے کے کچھ ہی دن بعد دلہن نے اپنے سسرال میں کار کے بجائے ہیلی کاپٹر میں انٹری دی۔بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم و رواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا لیکن دلہن نے اپنے سسرال پر دھاک بٹھانا زیادہ ضروری سمجھا جس کے لیے دلہن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد و ضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں