اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ہے قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختوخوا کو مبارکباد ہے جہاں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج ہو چکا ہے، یہ ہے قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں