لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ میں انسانی ترقی پر خرچ کرنے کے لیے کثیر رقم مختص کی گئی ہے، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے میدان میں بزدار حکومت انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرپٹ اپوزیشن کی تمام تر گیدڑ بھبھکیوں کے باوجود وفاق اور پنجاب کا عوام دوست بجٹ منظور ہوگیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں انسانی ترقی پر خرچ کرنے کے لیے کثیر رقم مختص کی گئی ہے، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے میدان میں بزدار حکومت انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اپوزیشن کی راہیں جدا جدا ہوچکی، یہ اسمبلی میں بھی متفق نہ ہوسکے۔ ان کو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ ہو رہا ہے، عثمان بزدار آج پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندوں اور عوام کے سامنے بدلتے، ترقی کرتے اور پھلتے پھولتے پنجاب کا نقشہ، فارمولا اور روڈ میپ پیش کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں