شدید ترین گرمی تمام سرکاری اورنجی سکولزمیں چھٹیوں کا کل سے آغاز تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے؟جانئے

کراچی(پی این آئی) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر تمام سرکاری اورنجی اسکولزمیں موسم گرماکی تعطیلات کل یکم جولائی سے شروع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونگی۔کل یکم جولائی سے سرگودھا سمیت صوبہ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے امسال موسم گرما کی تعطیلات صرف ایک ماہ تک دی جائیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں یکم اگست تک تعطیلات رہیں گی۔موسم گرما کی تعطیلات کے حوالہ سے محکمہ تعلیم کے حکام نے والدین اور تعلیمی اداروں کے طلبائ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران اپنے گھروں پر رہیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد برقرار رکھیں۔دوسری جانب سول ایوی ایشن(سی اے اے)نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری سی کے مسافروں پر پاکستان آنے کی پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا کی حالیہ لہر کے باعث کٹیگری سی میں شامل ممالک میں بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں جو پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے، البتہ پاکستانی شہریوں کو شرائط کے تحت ملک آنے کی اجازت ہوگی۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی شہری ان ممالک سے واپس وطن آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے بھی پرواز سے 72گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قبل عمل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں