T20 ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل، آئی سی سی نے تصدیق کردی

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کردیا۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17اکتوبر سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہے گا جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کوویڈ19 کی دوسری لہر کی وجہ سے منتقل کیا گیا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہماری ترجیح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے، موجودہ ونڈو میں ایونٹ کرانا بھی اہم تھا۔ پہلے راونڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونا تھا لیکن بھارت میں کورونا کی لہر کے باعث ایونٹ کو منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں