تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا‎

اسلام آباد (پی این آئی )تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں گرمیوں کا شیڈول جاری ہو گیا جس کے مطابق وفاق میں تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سےموسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے، پنجاب حکومت نے مؤقف کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کیلئے دی جائیں جو 2 جولائی سے2 اگست تک ہوں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلبا کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان نجی اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے باعث طلبا کابہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے بتایاکہ کوروناکی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں،50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے۔اس سے قبل بھی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رواں سال بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، کاشف مرزا نے کہاکہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کے باعث طلبا اسکول یونیفارم کے بجائے دیگر کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں، آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں