پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نکل جائیگا؟ ایف اے ٹی ایف نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اگلے ریویو تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا 20جون سے جارئی اجلاس آج جمعے کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔پاکستان کو جون 2018ء میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا تھا۔اس کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے گذشتہ کچھ عرصے میں کئی قانون متعارف کروائے ہیں۔فیٹف نے کہا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیش رفت کی۔27 میں سے تین اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف نہ صرف قوانین بنائے ہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کروایا ہے۔ اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ افراد کی سرگرمیاں روکنے کے لیے بھی نمایاں اقدامات اٹھائے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے قانونی سازی سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام سے متعلق متعدد قوانین میں ضروری ترامیم کی منظوری دی چکی ہے۔ حکومت نے ایف اے ٹی ایف پر 12 رکنی قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت سے متعلق تمام اداروں کے سربراہاں اور ریگولیٹرز کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی سیکرٹری خزانہ، امور خارجہ اور داخلہ شامل ہیں۔ان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر کسٹم، اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے ڈی جی شامل ہیں۔ ساتھ ہی اسٹیک ہولڈرز کے مابین کوآرڈینیشن مقاصد کے لیے ایف اے ٹی ایف سکریٹریٹ بھی قائم کیا گیا ۔حکومت پاکستان 21 سے 25 جون تک جاری رہنے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے اچھی خبر کی امید کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں