بینک کی گاڑی سے کروڑوں روپے کی ڈکیتی، ڈاکو فرار

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے اہم شہر دالبندین کے قریب ڈاکو بینک گاڑی پر حملہ کر کے 5 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود لیویز اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کا بتانا ہے کہ بینک کے اہلکار رقم بینک وین کی بجائے نجی گاڑی میں لا رہے تھے کہ دالبندین کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اور 5 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں