وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس سے متعلق بیان پر جمائما کا ردعمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے زیادتی سے متعلق بیان پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رواں سال 8 اپریل کی اپنی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کردی ۔ ری ٹوئٹ کی گئی ٹوئٹ میں جمائما کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہےکہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون نے افسوس کا اظہارکیا کہ جب وہ باہر گئیں تو نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور ہراساں کیا، نوجوانوں سے چھٹکارا پانے کا واحد راستہ یہ تھا کہ نقاب ہٹا دوں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ خواتین کس طرح کےکپڑے پہنتی ہیں۔

close