ایسا لگتا ہے اب تک یہاں نہ آکر زندگی ضائع کردی عمران اسماعیل سیر سپاٹے کیلئے نانگا پربت پہنچ گئے‎‎

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل تفریح کے لیے نانگا پربت پہنچ گئے۔نانگا پربت سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور یورپ جاکر اپنے پیسے ضائع کرتے ہیں، پاکستان خوبصورت مقامات سے بھرا پڑاہے۔انکا کہنا تھاکہ ایسا لگتا ہے اب تک یہاں نہ آکر زندگی ضائع کردی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نانگا پربت میں منفی درجہ حرارت ہے اور انتہائی خوبصورت مقام ہے۔عمران اسماعیل نے عوام سے کہا کہ تمام پاکستانی خوبصورتی کو دیکھنے ان مقامات پر آئیں۔

ایل پی جی کی قیمت میں بڑے اضافے کے امکان کی خبر سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نےکہا کہ ایل پی جی کی پیداوار ڈیمانڈ سے ایک لاکھ ٹن کم ہے اس لیے قیمت مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل اور پارکو سمیت دیگر اداروں نے ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی ہے، ایل پی جی فوری امپورٹ نہ کی گئی تو بحران سنگین جائے گا۔ عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی امپورٹ پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، ایل پی جی پالیسی 2021 کو نہیں مانتے، مقامی کمپنیوں کی من مانی سے شمالی علاقوں میں ایل پی جی 160 روپے کلو کلو فروخت ہو رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں