بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی، مزید دو شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیے

ابوظبی(پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے پی ایس ایل میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے، وہ یہ دونوں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم لیگ کی تاریخ میں 2 ہزار رن مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، اسٹار بیٹسمین نے 55 اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔کراچی کنگز کے بیٹسمین نے رواں سیزن میں 500 رنز بھی اسکور کرچکے ہیں، بابر نے دس اننگز میں 71 کی اوسط سے پانچ سو رنز بنائے ہیں۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا ۔ موجودہ سیزن میں بابر اعظم کا اوسط 71.57 ہے ۔بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں