گھریلو مصروفیت، فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل چھوڑ کر پاکستان واپس آ گئے

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے لیگ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔26 سالہ فاسٹ بولر حسن علی نے ابوظبی میں پی ایس ایل کے دو میچز میں شرکت کی، لاہور اور کوئٹہ کے خلاف میچز میں انہوں نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم اب وہ اگلے میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی فیملی مصروفیات کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپس جارہے ہیں۔اس بارے میں خود حسن علی کا کہنا تھاکہ کچھ اہم معاملات کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے دستبردار ہورہے ہیں، کچھ چیزیں کرکٹ سے بڑھ کر ہوتی ہیں اور فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ ان کی پوزیشن کو سمجھا اور لیگ سے جانے کی اجازت دی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں