بڑی عدالت نے جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف دے دیا

لاہور (پی این آئی) عدالت نے جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جے ڈی ڈبلیو کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شہزاد الہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈمانگا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا لہذا آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے مطابق ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا لہذا آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں