انٹرنیٹ بند ہو گیا، کئی بین الاقوامی اداروں کی ویب سائیٹس بند ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا کو ورچول سٹائل سے آپس میں جوڑنے والا انٹرنیٹ بند ہو گیا، کئی بین الاقوامی اداروں کی ویب سائیٹس بند ہو گئیں۔ بین الاقوامی سطح پر انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے فنانشل ٹائمز، انڈیپینڈنٹ ،نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس سمیت متعدد ویب سائٹ ڈاون ہوگئیں۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فوری طور پر انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔۔۔۔۔

close