فاروق ستار کی سی ٹی ڈی حکام کے سامنے پیشی ، را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام کی تردیدکر دی

کراچی (آئی این پی)سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں سی ٹی ڈی میں پیش ہوکر عائد الزامات کی تردید کردی،نجی ٹی وی کے مطابق راسے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سی ٹی ڈی سول لائنز پہنچے ، سی ٹی ڈی حکام نے فاروق ستار کے تمام ساتھیوں کوباہرروک دیا اور صرف2افراد محمداکبرایڈووکیٹ اورسیداظہرہاشمی کو ہمراہ لے جانے کی اجازت دی گئی،ڈاکٹرفاروق ستار سی ٹی ڈی کے سامنے پیش آئے ، سی ٹی ڈی انسپکٹر ظفرعباس کی سربراہی میں ٹیم نے فاروق ستار سے انکوائری کی ، ڈاکٹر فاروق ستارسے 45منٹ تک تفتیش کی گئی،سی ٹی ڈی کے 3افسران نے فاروق ستار سے 21سوالات کیے ، فاروق ستار کے وکیل اورساتھی کوسوالات کے دوران الگ کمرے میں بٹھایا گیا، تفتیش کے دوران فاروق ستار نے ملزمان کے بیان میں عائد الزامات ، ملاقاتوں اوررابطوں کی تردید کردی،فاروق ستار12بجکر15منٹ پرداخل ہوئے اور 12بجکر55منٹ پرواپس آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر فاروق ستار کو طلب کیا جائے گا،سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا تحقیقات ہورہی ہے2 یا 3 ملزمان ہیں مجھے نہیں معلوم، انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی، ملزمان نے کسی میٹنگ یاکسی جگہ میراکوئی حوالہ دیا، میرے سامنے جو حوالے لائے گئے ان کی تردید کی ،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کسی بھی موقع پرتعاون چاہیے توخدمات حاضرہیں، 23اگست کی پریس کانفرس میں اسی پالیسی کوبیان کیا تھا، ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں