کپتان عمران خان کو مبارکباد،کرکٹ کی دنیا میں آئے 50 سال مکمل ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 50 سال پُرانی یادگار ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو اُن کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی ویڈیو ہے۔وزیر اعظم کی طر ف سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو 3 جون 1971ء کی ہے، یہ ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اسی میچ میں عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان بڑے ہی شاندار انداز میں انگلش بلے باز کا کیچ پکڑتے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہےکہ اُن کے ڈیبیو کرکٹ کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔بطور کرکٹر عمران خان نے اپنے کیرئیر میں 88 ٹیسٹ میچز کھیلے، 3 ہزار 807 رنز بنائے اور 362 وکٹس لیں۔انہوں نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، 3 ہزار 709 رنز بنائے اور 182 وکٹس لیں۔ اس کے علاوہ 1992 میں انہی کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں