کورونا ویکسین نہ لگوانے والےسرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کر نے کا حکم جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مراد علی شاہ نےصوبائی وزارت خزانہ کو حکم دے دیا ہےکہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں۔ سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 15 لاکھ 50 ہزار 553 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 21 ہزار افراد پہلی ڈوز اور 4 لاکھ 29 ہزار افراد دوسری ڈوز لگواچکے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسی نیشن کے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔اس سلسلے میںمراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ سندھ حکومت کےترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 78 ہزار 799 افراد کو ویکسین لگائی گئی جن میں سے 57 ہزار 541 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 21 ہزار 258 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں