سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی ) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ9 جون کو سنایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد کی ضبطگی اور نیلامی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ نو جون کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کی عدالت کی جانب سے درخواست گزار اسلم عزیز، اشرف ملک اور اقبال برکت کے تین اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ نواز شریف کی شیخوپوہ اور لاہور میں جائیداد پر ان کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں