پی ایس ایل 6 کا فائنل کب ہو گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی تاریخ بتا دی

ابوظہبی (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز پر بریفینگ دی۔ فرنچائزز کو بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کی بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوگی، انگلینڈ روانگی میں 2 روز کی تاخیر پی ایس ایل 6 میں ڈبل ہیڈرز کی تعداد کم کرنے میں مدد کرے گی ۔پی ایس ایل 6 اب 20 جون کے بجائے 24 جون کو ختم ہوگی۔ فرنچائزز مالکان کو بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو اب دبئی میں آئیسولیشن کررہا ہے۔ اس سے قبل ابوظہبی حکام نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو ممبران کو ابوظہبی کے ہوٹل سے نکال دیا تھا۔

close