جب تک عمران خان کی زندگی ہے وہ وزیراعظم رہیں گے، عمران خان کو تاحیات وزیراعظم قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے عمران خان کو تاحیات وزیراعظم پاکستان قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے۔یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت عوام پر فوکس کرے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے ابھی بھی کام کیا جا رہا ہے۔ہماری حکومت میں کسان بھی ترقی کر رہا ہے۔تبدیلی آ گئی ہے اور یہ لوگوں کے لیے آ گئی ہے۔اپوزیشن کو سمجھ ہی نہیں آنی کہ اگلے دو سال میں ملک میں کتنی ترقی ہونی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے مزید کہا کہ یہ حکومت تو ہم پوری کریں گے ہی لیکن اس سے اگلی حکومت بھی ہماری ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان کی زندگی ہے وہ وزیراعظم رہیں گے۔عالیہ حمزہ نے عمران خان کو تاحیات وزیراعظم پاکستان قرار دیا۔۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال ہو گئے ہیں تاہم اس دوران ملک بھر میں مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا اور بجلی و گیس کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئیں جس سے عوام کو بہت مایوسی ہوئی۔۔خاص طور پر اس نوجوان طبقے کو سب سے زیادہ مایوسی ہوئی ہے جنہوں نے تبدیلی کے نعرے بلند کیے تھے اور انہوں نے کچھ بہتری اور ملک کے روشن مستقبل کی امید اس پارٹی سے وابستہ کر رکھی تھی مگر آج ملک میں جاری مہنگائی،بیروزگاری اور رشوت کے علاوہ کرپشن کے دور دورے کو دیکھ کر وہ سارے نوجوان امید چھوڑ کر بیٹھ گئے ہیں جنہوں نے اس وقت سے سو دنوں میں ملک میں تبدیلی کے خواب دیکھ لیے تھے۔تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگلی حکومت بھی انہی کی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close