پاکستان کے بڑے حصے میں زلزلے کے جھٹکے

خضدار (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں جمعہ 28 مئی کو 4.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے ہلکے جھٹکے ضلع خضدار اور اس کے محلقہ علاقوں میں صبح 9 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 30 کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں