اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکائونٹس اسکینڈل میں سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی۔قائم علی شاہ کے وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں