اسلام آباد ( آن لائن) اقتصادی رابط کمیٹی ( ای سی سی )نے احساس کفالت پروگرام فیز ٹو کی منظوری دیدی ہے ۔ و زیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرائ ، مشیروں، معاونین اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی، دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ئ تک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی اؤرنئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے اجلاس میں واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم، تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ای سی سی میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ئ کے اطلاق کیلئے نوٹیفیکیشنز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اعجاز خان
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں